Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

بھارت نے کھیلنا ہے تو ہم سے بات کرے، احسان مانی

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2019 05:10pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کہتے ہیں کہ سری لنکن بورڈ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجی، ملک میں حالات بہتر ہیں دیگر بورڈز کے بھی حکام پاکستان آرہے ہیں، بھارت نے کھیلنا ہے تو ہم سے بات کرے، اب جو پیسے کیلئے پاکستان آئے گا اس سے ڈیل نہیں ہوگی۔

چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ دس سال پہلے جس ٹیم پر حملہ ہوا وہ پاکستان آرہی ہے ۔پاکستان آکر کھیلنے کے لیے کسی کو پیسے نہیں دیں گے ۔۔۔

چیرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا بھارت نے اگر کرکٹ کھیلنی ہے تو آکر بات کرے ۔۔کرکٹ اور سیاست الگ الگ ہونی چاہیے.