Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2019 05:11pm

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی، کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن ہوگا۔

ویلکم ویلکم! سری لنکن ٹیم ویلکم!۔۔ پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم براستہ دبئی کراچی پہنچ گئی، ائیرپورٹ پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے رسیو کیا۔

مہمان کھلاڑی مہمان نوازی سے خوش نظرآئے، سخت سیکیورٹی حصارمیں ٹیم کوہوٹل منتقل کیا گیا۔

دونوں ٹیمیں بدھ کے روز پریکٹس کریں گی، تین میچوں کی سیریزکا پہلا ون ڈے جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا۔