جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل، نواز شریف کی مہلت کی درخواست منظور
جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر سپریم کورٹ نے نواز شریف کی نظرثانی اپیل کیلئے مہلت کی درخواست منظور کرلی۔
نواز شریف نے جج ویڈیو اسکینڈل فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔ جس پر رجسٹرار آفس نے نوازشریف کو دو ہفتوں کی مہلت دے دی۔
آج نیوز کے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے بذریعہ وکیل سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ نوازشریف نے جج ویڈیو اسکینڈل فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا مقررہ وقت ختم ہورہا ہے۔ فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلیں دائر کرنے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا جائے۔ جس پر رجسٹرار آفس نے نوازشریف کو 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔ نظرثانی اپیل دائر کرنے کی آج آخری تاریخ تھی۔
Comments are closed on this story.