ملک میں 11 ہزار سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک بھر میں ڈینگی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ ملک بھر میں اب تک 11ہزار 783 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اسپتالوں میں ڈینگی سے متعلق ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ اسلام آباد میں 2046، پنجاب میں 2827، سندھ میں 2477، بلوچستان میں 1780 جبکہ خیبرپختونخوا میں 2760 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کی نشاندہی کے لیے آلات اور ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ عوام کو باخبر رکھنے کے لیے ہاٹ لائن کام کررہی ہے جہاں 24 گھنٹے ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں۔
پمز اسپتال میں جاری ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ای ڈی پمز سے رابطے میں ہوں۔ احتجاج سے ڈینگی او پی ڈی اور مریض متاثر نہیں ہو رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.