Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کے عرس کی تقریبات

شائع 24 ستمبر 2019 01:13pm

پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر اور قصہ ہیر رانجھا کے خالق سید وارث شاہ کے سالانہ221 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا،عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

 مشہور داستاں ہیررانجھا کے خالق سید وارث شاہ 1722میں شیخوپورہ کے علاقہ جنڈیالہ شیر خان میں پیدا ہوئے، آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی پھر تصوف کی اعلیٰ تعلیم کیلئے آپ نے پاکپتن اور قصور کا سفر کیا,اسی دوران انہوں نے داستان ہیررانجھا کی ابتداء کی،جوتصوف، معرفت اور پنجابی کلچر کی ایک عمدہ تصنیف اور لازوال داستان ہے۔

 یوں تو ہر دور کے مشاہیر نے ہیررانجھا کی اس لازوال داستان عشق پر قلم کو حرکت دی۔ مگر اس لازوال داستان کو جو رنگ "وارث شاہ"کی شاعری نے دیا ایسا فن کمال اور کسی شاعر کو نصیب نہیں ہو سکا۔

عرس میں ملک بھر سے ہزاروں زائرین شرکت کرتے ہیں ۔اس موقع پر پنجابی مشاعرے ،ہیرخوانی کے مقابلے کبڈی میچ ،صوفی نائٹ کے علاوہ فیملی فیسٹیول کے پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا ہے اس کے علاوہ سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔