Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں تصادم، 2 طلبہ زخمی

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2019 05:09pm

 لاہور:پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں میں گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا ہو گیا، تصادم میں دو طلبہ زخمی ہوئے انتظامیہ نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پنجاب یونیورسٹی میں کشمیر کانفرنس کے باہر طلبہ گروپ آپس میں الجھ پڑے۔ جھگڑا موٹر سائیکل اور گاڑی پارک کرنے پر ہوا اور پھر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس سے دو طلبہ زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دے دی گئی۔

انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری بلا کر صورتحال پر قابو پایا۔ ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق بدانتظامی میں ملوث طلبہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں سزا بھگتا پڑے گی۔