Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

لائنل میسی چھٹی بار فیفا کے پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ لے اڑے

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2019 05:08pm

میلان: بارسلونا کے اسٹار فارورڈ لائنل میسی چھٹی بار فیفا کے پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ لے اڑے، یووینٹس کے کرسٹیانو رونالڈو نے تقریب میں شرکت ہی نہیں کی۔

بیسٹ فیفا فٹبال ایوارڈز میں ایک بار پھر لائنل میسی کی دھوم، رنگا رنگ تقریب اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی جہاں میسی نےکرسٹیانو رونالڈو اور ورجل وین ڈیک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹی بار ٹرافی اپنے نام کی۔

بتیس سالہ میسی نے بارسلونا کو لالیگا ٹائٹل جتوایا، انہوں نے اٹھاون میچز میں چوون گول اسکور کئے۔

کرسٹیانو رونالڈو تقریب سے غیر حاضر رہے، امریکی فارورڈ میگن ریپینو ویمنز پلئیر آف دی ائیر قرار پائیں۔

لیورپول کو چیمپئنز لیگ ٹائٹل جتوانے والےجرجن کلوپ کو بہترین کوچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کرسٹیانو رونالڈو، لائنل میسی، لوکا موڈرچ اور کلن ماپے مینز ٹیم آف دی ائیر کا حصہ ہیں۔