Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

علی ظفر کا میشا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2019 05:07pm

لاہور: اداکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان قانونی جنگ میں مزید تیزی آگئی، علی ظفر نے میشا شفیع کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

اداکار علی ظفر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

عدالت نے فیصلہ ہونے تک میشا شفیع کو اس حوالے سے بیان بازی سے روک رکھا ہے، مگر عدالتی احکامات کے باجود میشا شفیع نے میڈیا پر بیان بازی کی۔

عدالت میشا شفیع کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی نے میشا شفیع سے 7 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔