Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی کی بات نے امریکیوں کو چونکا دیا، شاہ محمود قریشی

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2019 07:51pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعطم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پر صحافیوں کو بریفنگ دی ہے، بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ  وزیرعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ٹوک بات کی اور کشمیر کا نکتہ نظر پیش کیا۔

 وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر کو آگاہ کیا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، اسی لاکھ کشمیری کھلی جیل میں قید ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ کو بتایا اور زور دیا کہ  حالات بہت بگڑ چکے ہیں اور  مزیدبگڑنے کے امکانات ہیں،اسلئے امریکا کو اپنا کردار ادا کرناچاہئے بھارت کسی کی بات سنے گا تو وہ امریکا ہے۔

اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ  وزیراعظم نے کہا کہ اگر خون خرابے سے بچنا ہے تو امریکا یا سیکیورٹی کونسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، افغانستان میں پاکستان نے جو کردار ادار کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا  نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان افغان مسئلے پر بھی بات چیت ہوئی، وزیر خارجہ نے بتایا کہ پومپیو نے بھی کہا کہ پاکستان کا کردار مثبت رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے افغانستان کے مسئلے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ پر بات چیت پر زور دیا اور وزیراعظم نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بات چیت کا سلسلہ پھر شروع ہونا چاہئے،

وزیرخارجہ نے مزید بتایا کہ ستائیس تارٰیخ کو وزیراعظم پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ کے سامنے پیش کریں گے،بھارت ٹرمپ کو یہ رخ دکھانے کی کوشش کررہا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں، ہم کہنے کی کوشش کررہے ہیں کہ مسئلہ پیچیدہ ہے اسے آسان نہ لیں،دو ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہیں، معاملات بگڑ سکتے ہیں۔ نریندر مودی کی بات نے امریکیوں کو بھی  چونکا دیا۔ اندازہ ہوگیا کہ  مودی کی ذہنی کیفیت کتنی بگڑی ہوئی ہے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ایران کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تو وزیراعظم نے کہا کہ یہ خطہ کسی اور  جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، اگر کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو اسکے بھیانک اثرات ہوں گے،پاکستان مشرقی اور مغربی سرحدوں پر الجھا ہوا ہے، پاکستان نہیں چاہے گا کہ ایران کی سرحد پر کوئی مسئلہ کھڑا ہو۔

شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر وزیراعظم نے کردار ادا کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ بات آگے بڑھا سکتے ہیں تو بڑھائیں،

وزیرخارجہ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم کو گفتگو کا  مینڈیٹ دیا ہے،ہم ایران کے صدر اور وزیرخارجہ سے بات کریں گے، ہم دیکھیں گے کہ یہ معاملات کسطرح سدھر سکتے ہیں،خطے کی صورتحال بہت نازک ہے،ہم امہ کے ممالک کو مزید کسی مسئلے سے دوچار ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی میں کسی حکومت نے اس آواز میں کشمیریوں کے ساتھ آواز نہیں اٹھائی،ہیوسٹن میں مودی تقریر کررہا تھا تو باہر ہزاروں لوگ مودی کو فاشسٹ کہہ رہے تھے، صدر ٹرمپ نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان موجودہ حالات دیکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی بنارہا ہے، ہیومن رائٹ کونسل نے بھارت کو کونے سے لگا دیا،امن کے راستے میں نریندر مودی کی سوچ ہے، بھارتی حکومت جنونیت اور فرعونیت کا مظاہرہ کررہی ہے۔