Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے،وزیراعظم

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2019 11:38am

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون اور مدد طلب کی ہے کیونکہ کوئی ملک اس چیلنج پر اکیلے قابو نہیں پا سکتا۔

وزیر عظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کلائمیٹ ایکشن کی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا گرین ہاؤس گیسوں کے اخراجات میں دنیا میں صرف ایک فیصد حصہ ہونے کے باوجود ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو سرسبز بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات کو کم کرنے کے لئے ایک ارب درخت لگائے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ملک میں دس ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔