Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

معروف میزبان حسن منہاج  سے مودی سرکار خوفزدہ کیوں ۔ ۔ ۔ ؟

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2019 07:29am

مودی سرکار کی جانب سے امریکا میں ہیوسٹن میں ریلی کے دوران بھی مسلمانوں کیخلاف تعصب کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

بھارتی نژاد امریکی مزاحیہ اداکار حسن منہاج کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی میں شرکت سے روک دیا گیا۔

حسن منہاج مودی سرکار کے نقادوں میں شمار ہوتے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ حسن منہاج کو مقبوضہ کشمیر میں مودی کے مظالم اجاگر کرنے اور تنقید پر اس ریلی میں شرکت سے روکا گیا ہے۔

تقریب کے منتظم آدم  میتھیو نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کی ہیں ۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن منہاج اور انکے عملے کو پریس سے متعلق دستاویزات نہ ہونے پر ایونٹ میں شرکت کرنے سے باز رکھا گیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ حسن منہاج کو ایونٹ کے دوران کیمرہ مینوں کیلئے جگہ نہ ہونے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔