Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

یاسین ملک اور دیگر رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی بھارتی سازش

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2019 07:12pm

مودی سرکار کے دورے حکومت میں بھارتی ایجنسی این آئی اے نے  یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماوں کو مزید جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازش تیار کرلی۔

بھارتی بدنامے زمانہ ایجنسی این آئی اے نے کشمیری رہنما یاسین ملک سمیت چار دیگر حریت رہنماوں کیخلاف چارج شیٹ  پیش کرنے کی تیاری کرلی ، ان رہنماوں کیخلاف دوہزار سترہ میں جعلی مقدمات بنائے گئے تھے۔

ان مقدمات کی تفتیش کیلئے کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ ، آسیہ اندرابی اور مسرت عالم بٹ سے  نام نہاد تفتیش کی جاچکی ہے۔

اس کے علاوہ رکن اسمبلی انجینئر راشد کا نام بھی اس چارج شیٹ میں شامل ہے اور وہ پہلے ہی گرفتار ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ دوسری چارج شیٹ ان سے متعلق اکتوبر میں پیش کی جائیگی ۔

بھارتی ایجنسی این آئی اے نے اپنی دوسری چارج شیٹ کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے کیونکہ اس میں حریت رہنما بھی شامل ہیں ۔

بھارتی ایجنسی نے زیر حراست یاسین ملک پر بھونڈا الزام عائد کیا ہے کہ یاسین ملک نے حریت رہنماوں کو ایک پلیٹ فارم پر جدوجہد کیلئے اکٹھا کیا اور جے آر ایل نامی تنظیم تشکیل دی۔

این ائی اے نے مزید الزام عائد کیا  کہ جے آر ایل نے مقبوضہ وادی میں دوہزارسولہ  میں لوگوں کو احتجاج پر اکسا کر پرتشدد تحریک شروع کی۔

Source: Kashmir Media Service