Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

معروف نعت خواں راشد اعظم انتقال کرگئے

شائع 23 ستمبر 2019 03:02pm

معروف نعت خواں الحاج راشد اعظم بھی انتقال کرگئے  ۔ وہ اچانک علیل ہوگئے تھے جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر صحت یاب نہ ہوسکے اور اچانک اس جہان فانی سے کوچ کرگئے

راشد اعظم کا شمار پاکستان کے معروف نعت خوانوں میں ہوتا تھا اور ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ نعت خوانی کا سادہ اور پر اثر انداز تھا ۔

انہوں نے کئی مقبول نعتیں پڑیں جس سے لوگوں کے دل مین اپنی جگہ بنائی۔ ان کی مقبول نعتوں میں جس نے مدینے جانا کرلو تیاریاں، آگئی مصطفی کی سواری سمیت دیگر نعتیں شامل ہیں۔