Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

معدے کے امراض کی معروف دوا "رینیٹیڈین" کینسر کا باعث بننے لگی

شائع 23 ستمبر 2019 07:23am

لاہور: معدے کے امراض میں استعمال ہونے والی دوا میں استعمال ہونےوالا "رینیٹیڈین" نامی فارمولا کینسر کا باعث بننے لگا، فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو رینیٹیڈین فارمولے والی دوائی مارکیٹ سے واپس کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئے گئے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کو امریکی ادارے ایف ڈی اے کی رپورٹ موصول ہوگئی۔ ایف ڈی اے  نے اپنی رپورٹ  میں بتایا ہے کہ رینیٹیڈین میں کینسر پیدا کرنے کے کچھ اجزاء پائے گئے ہیں اور رینیٹیڈین کا استعمال کینسر کا سبب بن رہا ہے۔

ایف ڈی اے کی رپورٹ پر ڈریپ بھی ایکشن میں آگیا، ڈریپ کا کہنا ہے کہ دوا کا فارمولا کافی ادویات میں استعمال ہوتا ہے جن ادویات میں رینیٹیڈین فارمولا استعمال ہوتا ہے وہ تمام ناقابل استعمال ہیں۔

ڈریپ نے ادویات کی فہرست بھی مرتب کرلی، فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو رینیٹیڈین فارمولے والی دوائی مارکیٹ سے واپس اٹھانے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔

مریضوں کو رینیٹیڈین کے متبادل استعمال کیلئے اپنے فارماسسٹ یا فزیشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔