اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو اب فیس بک اسٹوری میں شیئر کریں
واٹس ایپ بھی فیس بک کی ملکیت میں شامل ایک ایپلی کیشن ہے، جس نے جون میں ایک نئے فیچر پر کام شروع کیا۔
اس فیچر سے صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اسٹوری میں شیئر کرسکتے ہیں۔ کمپنی نے اب باقاعدہ طور پر اس فیچر کو عام صارفین کیلئے جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔
واٹس ایپ نے ابھی تک اس فیچر کے جاری ہونے کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، لیکن بہت سے صارفین نے ٹوئٹر پر اس فیچر کے فعال ہونے کے بارے میں بتایا ہے۔
واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ورژن 2.19.258 رکھنے والے بہت سے صارفین اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم آئی او ایس اور یورپ کےاکثر صارفین کیلئے ابھی یہ فیچر جاری نہیں کیا گیا۔
واٹس ایپ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ہیلپ پیج بھی بنایا ہے، جس سے صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اسٹوری میں شیئر کرنے کا مرحلہ وار طریقہ دیکھ سکتے ہیں۔ اس پیج کا لنک خبر کے آخر میں دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ کے جو اسٹیٹس فیس بک اسٹوری میں شیئر کیے جائیں گے وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہیں ہونگے۔ یہ فیچر تب ہی دستیاب ہوگا جب آپ نے فیس بک فار اینڈرائیڈ ، فیس بک فار آئی او ایس اور فیس بک لائٹ انسٹال کی ہوئی ہوگی۔
واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک پر شئیر کرنے کیلئے فیس بک کا ہیلپ پیج یہاں کلک کریں۔
Comments are closed on this story.