Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

سالگرہ کی تقریب میں گولڈ برگ اور ڈولف زگلر کا جھگڑا، ویڈیو سامنے آگئی

شائع 22 ستمبر 2019 05:39am

لاس ویگاس: امریکی شہر لاس ویگاس میں پورن اسٹار کی سالگرہ تقریب کے دوران لیجنڈری ریسلر گولڈ برگ، ریسلر ڈولف زگلر سے لڑ پڑے۔

برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق تین بار کے عالمی چیمپیئن گولڈ برگ لاس ویگاس کے "سِن سٹی"  گئے تھے جہاں ان کا سامنا مخالف ریسلر ڈولف زگلر سے ہوا۔ ریسلر وہاں پورن اسٹار کینڈرا لسٹ کی سالگرہ کی تقریب میں شریک تھے۔

تقریب کے دوران دونوں ریسلرز کا جب آمنا سامنا ہوا تو وہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جس پر پارٹی میں موجود لوگوں نے بڑی مشکل سے دونوں کو علیحدہ کیا۔ جن لوگوں نے گولڈ برگ اور زگلر کی لڑائی ختم کرائی ان میں یو ایف سی فائٹر ایرک آندرس بھی شامل تھے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں گولڈ برگ نے کہا کہ ویگاس میں جو ہوا وہ صرف وہیں تک محدود نہیں رہے گا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں ریسلرز میں ہونے والی لڑائی اصلی تھی یا یہ بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کی فائٹس کی طرح پہلے سے طے شدہ تھی۔