Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

مختلف واقعات: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق3 زخمی، ڈکیت پولیس والوں سمیت 40 ملزمان گرفتار

شائع 22 ستمبر 2019 04:02am

کراچی: قصبہ کالونی میں رات گئے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ بلدیہ، گلستان جوہر اور صفورا چورنگی کے قریب فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب شہریوں کے محافظ ہی جان ومال کے دشمن بن گئے، نارتھ کراچی میں شہری کے گھرمیں ڈکیتی کے دوران علاقہ مکینوں کے ہاتھ چڑھنے والے تین ڈاکو پولیس اہلکارنکلے، ڈکیت پولیس اہلکاروں کے خلاف ڈکیتی کامقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

حافظ آباد میں بھی پولیس نے صدر، سٹی، پنڈی بھٹیاں، کالیکی اور سکھیکی سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے اشتہاریوں سمیت 37 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں قتل، ڈکیتی، راہزنی اور چوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث افراد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں پانچ رکنی طارق ڈکیت گینگ بھی شامل ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ، لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔