Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

وزیراعظم کی نیویارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری سے ملاقات

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2019 11:46am

نیویارک: وزیراعظم عمران خان سے نیویارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے فاروق کتھواری سے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو اجاگر کرنے پر روز دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا پر مودی حکومت کا اصل چہرہ واضح ہونا چاہیے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی نعیم الحق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید اور سینئر افسران موجود تھے۔ فاروق کتھواری امریکی صدارتی کمیشن براے ایشیائی امریکیوں کے کمیشن کے ممبر رہ چکے ہیں۔

وزیراعظم گزشتہ روز امریکا کے دورے پر نیویارک پہنچے تھے، 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران مختلف ممالک کے سیاسی رہنماؤں سے ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گے اور دنیا بھر سے آئے سربراہان کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین بھارتی مظالم کا پردہ چاک کریں گے۔