Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

چار روز قبل پشاور چڑیا گھر سے لاپتہ ہوا ننھا بھالو بالآخر مل گیا

شائع 21 ستمبر 2019 06:40pm

پشاور: 4 روز قبل پشاور چڑیا گھر سے لاپتہ ہوا ننھا بھالو بالآخر مل گیا، یہ ننھا بھالو چڑیا گھر کے عقب میں واقع حجرے سے برآمد ہوا۔

چار ماہ کے اس ننھے بھالو کو ضلع دیر سے پشاور منتقل کیا گیا تھا، تاہم یہ چار روز قبل چڑیا گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر میں تعمیراتی کام جاری ہے جس کی وجہ سے ہیوی مشینری لائی گئی ہے اور بھالو اس مشینری میں چھپ گیا ہوگا۔

انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھالو کی عمر اتنی نہیں تھی کہ وہ لوگوں کو نقصان پہنچا سکے جبکہ دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جس کے مطابق بھالو باہر نہیں گیا تھا۔

بھالو کو آج چڑیا گھر میں عقب میں واقع حجرے سے برآمد کرلیا گیا، لوگوں نے بھالو کو پکڑ کر چڑیا گھر کے حوالے کیا جہاں اس کا طبی معائنہ بھی کیا گیا.