Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

میرے خلاف منصوبہ بندی کے تحت الزام لگایا گیا، علی ظفر

شائع 21 ستمبر 2019 06:32pm

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوٰی کیس میں اداکار علی ظفر کے بیان پر سیشن کورٹ لاہور میں جرح مکمل کرلی گئی۔ عدالت نے میشاء شفیع کے گواہان کو شہادتیں قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے اداکار علی ظفر کے میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوٰی کیس کی سماعت کی،عدالت نے علی ظفر کے بیان پر تیسرے روز جرح مکمل کرلی۔

علی ظفر کے تمام گواہان کے بیانات قلمبند کئے جاچکے ہیں، عدالت نے میشاء شفیع کے گواہان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے سات اکتوبر کو طلب کر لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ان کیخلاف منصوبہ بندی کے تحت الزام لگایا گیا۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ ظلم کرنے سے بڑا گناہ اسے سہنا ہے، ظلم اور جھوٹے الزام کیخلاف لڑنے کا قانونی حق موجود ہے۔