Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم رحمان بھولا قتل کے مقدمے میں بری

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019 07:18pm

کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم رحمان بھولا قتل کے مقدمے میں بری ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 2012 میں شہری مرید حسین اور بشیر احمد کو قتل کیا تھا۔

کراچی کی ماڈل کورٹ نے دو افراد کے قتل کے مقدمے میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا سمیت تین ملزمان کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں قائم ماڈل کورٹ کے روبرو دو افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مرکزی ملزم رحمان بھولا، عبدالقادر اور محمد نعیم کو بری کردیا۔

رحمان بھولا کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے دلائل میں کہا تھا کہ میرے موکل کو پولیس نے بد دیانتی کی بنیاد پر کیس میں نامزد کیا، رحمان بھولا کا اس قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں، استغاثہ کے پیش کردہ گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 2012 میں شہری مرید حسین اور بشیر احمد کو قتل کیا۔ ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔