Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

بانس کے ڈنڈے سے چھکے چوکے مارنے والے نوجوان کی وزیراعظم سے اپیل

شائع 21 ستمبر 2019 05:43pm

چنیوٹ کے علاقے چک نمبر ایک سو اڑتیس کا رہائشی نوجوان کرکٹ کا رسیا ہے۔ وہ بلے نہیں بلکہ بانس کے ڈنڈے سے انتہائی مہارت سے چوکے چھکے لگاتا ہے۔

افتخار نامی یہ نوجوان گزشتہ آٹھ برسوں سے علاقے میں کرکٹ کھیل رہا ہے، جب وہ بانس کے ڈنڈے سے ہارڈ بال کو ہٹ کرتا ہے تو لوگوں کو بڑی حیرت ہوتی ہے۔

لوگ افتخار کا کھیل دیکھنے کیلئے دور دور سے آتے ہیں، وہ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا چاہتا ہے اور اسی لئے اس نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اس صرف تین ماہ کرکٹ اکیڈمی میں کھیلنے کا موقع دیا جائے وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنی جگہ خود بنالے گا۔