Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

وقاریونس سری لنکا کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے

شائع 21 ستمبر 2019 03:48pm

‏لاہور:‏ قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس 27 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ انہیں اپنی بیٹی کی گریجویشن ڈگری کی تقریب میں شرکت کیلئے سڈنی جانا ہے۔

وقار یونس دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل کراچی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

وقار یونس نے باؤلنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی مصروفیت کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔