ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ: فائنل میں محمد آصف کو شکست
میانمار: ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد آصف بھارتی کیوئیسٹ سے ہار گئے۔
میانمار میں ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں پاکستان کے محمد آصف اور بھارت کے لکشمن روات آمنے سامنے تھے۔
محمد آصف بھارتی کیوئیسٹ کیخلاف شکست کھا کر ٹائٹل سے ایک قدم دور رہے، بیسٹ آف الیون کے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کے لکشمن روات نے محمد آصف کو پانچ کے مقابلے میں چھ فریم سے شکست دی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں محمد آصف نے میزبان ملک میانمار کے تھیٹ من لن کو ہرایا تھا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.