Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

میڈونا کی معروف کھلاڑی کو اولاد کیلئے بڑی رقم کی پیشکش

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019 07:34am

باسکٹ بال کھلاڑی ڈینس روڈمن نے گلوکارہ میڈونا سے متعلق ایک سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق ڈینس روڈمن نے امریکی ایف ایم ریڈیو کو دئیے گئے انٹرویو میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کسی زمانے میں دنیا کی معروف ترین گلوکارہ کا اعزاز رکھنے والی میڈونا پر سنگین الزامات لگائے۔

ڈینس روڈمن نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 1990 میں وہ ایک دن امریکی شہر لاس اینجلس میں جوا کھیل رہے تھے کہ انہیں میڈونا کا فون آیا اور انہوں نے پیش کش کی کہ وہ انہیں حاملہ ہونے میں مدد فراہم کریں۔

ریڈیو انٹرویو میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی نے کا کہنا تھا کہ میڈونا نے انہیں واضح طور کہا انہیں کچھ پیچیدگیاں ہیں، جس وجہ سے ان کا حمل نہیں ٹھہرتا، تاہم اگر ان دونوں کے درمیان تعلقات کی وجہ سے وہ حاملہ ہوجاتی ہیں اور بچے کو جنم دیتی ہیں تو وہ کھلاڑی کو 2 کروڑ امریکی ڈالر دیں گی۔

ڈینس روڈمن نے دعویٰ کیا کہ میڈونا نے انہیں لے کر آنے کیلئے خصوصی طیارہ بھجوایا اور وہ 5 گھنٹوں میں گلوکارہ سے طے کیا گیا کام کرکے واپس اسی جوا خانے آئے اور پھر سے انہوں نے جوا کھیلا۔

سابق باسکٹ بال کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں میڈونا کی بڑی بیٹی 22 سالہ لیورڈس لیون بھی گلوکارہ کی جانب سے کیوبن اداکار کارلوس لیون سے جنسی تعلقات کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔

ڈینس روڈمن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان سے تعلقات کی وجہ سے ہی میڈونا کو شہرت ملی۔ ان کے مطابق چوں کہ وہ 1990 میں کافی بدنام تھے اور اداکارہ چاہتی تھیں کہ وہ ان جیسے ہی کسی بدنام شخص سے تعلقات استوار کرکے خبروں کی زینت بن کر شہرت حاصل کریں۔

سابق باسکٹ بال کھلاڑی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کے اور میڈونا کے تعلقات کی وجہ سے میڈونا حاملہ ہوئیں یا نہیں۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈونا انہیں 2 کروڑ ڈالر تک دینے کیلئے تیار تھیں۔

میڈونا نے انتہائی پرتعیش، رنگین اور پرکیف زندگی گزاری اور انہوں نے دنیا میں فیشن کے نت نئے ٹرینڈز متعارف کرائے۔ میڈونا نے پہلی شادی 1985 میں اپنے کیریئر کے آغاز اور ہالی وڈ میں انٹری کے وقت اداکارہ سین جسٹن پین سے کی، تاہم 4 سال بعد 1989 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

میڈونا نے دوسری شادی 2000 میں فلم پروڈیوسر و ہدایت کار اسٹارٹ رچی سے کی اور دونوں کی شادی 8 سال چلنے کے بعد 2008 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ گلوکارہ میڈونا نے تین بچوں کو گود بھی لے رکھا ہے اور وہ مجموعی طور پر 6 بچوں کی پرورش کرتی ہیں۔