Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

ویڈیو: میچ کے دوران کھلاڑیوں پر آسمانی بجلی گر پڑی

شائع 21 ستمبر 2019 04:53am

جمائکہ: ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمائکہ کے دارالحکومت میں اچانک آسمانی بجلی گرنے سے فٹ بال کے دو کھلاڑی شدید زخمی ہو گئے، ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔

کالج کی دو ٹیموں کے درمیان ہونے والے فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہر طرف افراتفری پھیل گئی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک بجلی چمکی جس کے بعد 2 کھلاڑی اپنا سر پکڑ کر زمین پر گرگئے جس کے فوری بعد میچ روک دیا گیا۔

[video width="800" height="800" mp4="http://www.aaj.tv/wp-content/uploads/2019/09/FageK18fjyfTzr2V.mp4" loop="true" autoplay="true"][/video]

آسمانی بجلی گرنے کے فوراً بعد دونوں کھلاڑیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فی الوقت دونوں کھلاڑیوں کو سینے میں شدید تکلیف ہے جن کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مزید تین کھلاڑی بھی آسمانی بجلی گرنے سے متاثر ہو ئے تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد گراﺅنڈ میں ہی دے دی گئی تھی۔