Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

نیب سکھر کی کارروائی، میونسپل کمیٹی چیئرمین عباس جاکھرانی گرفتار

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 07:08pm

جیکب آباد میں نیب سکھر کی ٹیم نے میونسپل کمیٹی چیئرمین عباس جاکھرانی کو گرفتار کرلیا۔

عباس جاکھرانی پراربوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں، نیب سکھر کی ٹیم نے میونسپل چیئرمین کے گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کرلیا۔

میونسپل چیئرمین عباس جاکھرانی پر اربوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں۔

  عباس جاکھرانی کی گاڑی وی ایٹ فریال تالپور کے زیر استعمال رہی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی کی ادائیگی اومنی گروپ سے کی گئی ہے۔

اعجاز جاکھرانی کو اس سے قبل 22دسمبرکو ایف آئی اے کراچی نے طلب بھی کیا تھا۔