Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

'آپ وہ دکھائیں جو فیملی کی بچیاں دیکھ سکیں، وہ نہیں جس پر۔۔۔'

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019 03:19pm

ماہرہ خان کو پاکستان کی سب سے بہترین اداکارہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنے ہنر کا جادو دکھا کر خوب داد سمیٹی تاہم ان دنوں انہیں ایک بولڈ فوٹوشوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ فوٹوشوٹ کرواتی نظر آرہی ہیں، اس ویڈیو میں ماہرہ کو مختلف مغربی لباس زیب تن کئے دیکھا جاسکتا اور اسی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا صارفین آڑے ہاتھوں بھی لے رہے ہیں۔

یہ ویڈیو کسی ایک فوٹوشوٹ کی نہیں بلکہ اس میں مختلف فوٹوشوٹس شامل  ہیں۔ صارفین کی جانب سے ماہرہ خان کو مینشن کرکے کہا گیا کہ آپ وہ دکھائیں جو فیملی کی بچیاں دیکھ سکیں نہ کہ وہ جس پر خراب تبصرے آنا شروع ہوجائیں۔ کچھ شرم حیا کریں یہ اسٹائل نہیں ہے۔

فرید چوہدری نامی ایک صارف نے لکھا کہ 'اس میں خوبصورتی کیا ہے، بے حیائی عورت'۔

سارہ نامی خاتون نے لکھا کہ 'یہ لوگ مرنا بھول گئے ہیں، اس طرح کا فوٹوشوٹ کرواتے ہیں پھر کہتے ہیں لوگ ہمارے بارے میں غلط تبصرے کرتے ہیں'۔

اس کے علاوہ بھی اس ویڈیو پر کئی صارفین اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔