Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کسی بھی شخص نے میرے کہنے پر میشا کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، علی ظفر

شائع 20 ستمبر 2019 05:54pm

لاہور: سیشن عدالت لاہور کے جج امجد علی شاہ کے روبرو علی ظفر میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہتک عزت دعویٰ کیس میں دوسرے روز اپنے بیان پر جرح کے لیے پیش ہوئے۔

علی ظفر کے وکیل علی سبطین فضلی اور حشام احمد خان عدالت میں پیش ہوئے، میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے علی ظفر کے بیان پر دوسرے روز بھی اپنی جرح جاری رکھی۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص نے میرے کہنے پر میشاء شفیع کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، میرے مداحوں کے جذبات پر میرا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے چار اکاونٹس سے مجھے زیادہ بدنام کرنے پر ایف آئی اے سے رابطہ کیا۔

عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث علی ظفر کے بیان پر جرح مکمل نہ ہو سکی، عدالت نے علی ظفر کو جرح کے لیے کل دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔