Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

محدود طرز کی کرکٹ میں سرفراز احمد ٹیم کی ضرورت ہیں، وقار یونس

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 04:40pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ سرفراز احمد تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ مختصر فارمیٹ میں پاکستان کو بہترین انداز میں لیڈ کررہے ہیں، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں تو وہ ٹیم کی ضرورت ہیں لیکن جہاں تک ٹیسٹ کپتان کی بات ہے وہ پی سی بی چئیرمین جانیں کیا کرنا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ عہدے میں اتار چڑھاؤ سے کچھ نہیں ہوتا، پہلے وہ ہیڈ کوچ تھے اب کو بولنگ کوچ ہیں۔ اس ذمہ داری ملنے سے کچھ ہو نہیں گیا، مقصد صرف اتنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بہتر ہو۔ کوشش ہوگی کہ پاکستان ٹیم کی بولنگ لائن کو مزید بہتر بنایا جائے، اظہر محمود نے بطور بولنگ کوچ اچھا کام کیا۔

مصباح الحق کے بارے میں کہتے ہیں کہ ان سے اچھی کیمسٹری ہے، مل جل کر کام کریں گے۔ جہاں سپورٹ کی ضرورت ہوئی مصباح الحق کو ان پٹ دیں گے، شراکت پاکستان کرکٹ کیلئے اچھی ہوگی۔

عمر اکمل اور احمد شہزاد پر کہنے لگے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ انہیں ٹیم میں نہ کھلائیں، رپورٹ میں یہ لکھا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھلائیں، رویہ بہتر کریں اور پرفارم کریں گے، اب دونوں نے کافی کچھ سیکھا ہے، بہتر ہوگئےہیں، جو بھی لڑکا ڈسپلن میں رہ کر پرفارم کرے گا پاکستان ٹیم میں جگہ بناسکتا ہے۔

یہ بھی کہا کہ یہ نہیں کہنا چاہیے کہ ریلو کٹے آرہے ہیں، سری لنکا کی انٹرنیشنل ٹیم آرہی ہے، سب پروفیشنل کرکٹرز ہیں۔ جس طرح کے پاکستان کے حالات تھے یا ہیں، سری لنکن ٹیم کا آنا خوش آئند ہے، ان کے آنے سے دنیا بھر میں اچھا پیغام جائے گا۔