Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

وزیراعظم عمران خان کی عمرہ کی ادائیگی، خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019 04:43am

وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ ادا کیا اور ان کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔

وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ نماز جمعہ حرم شریف میں ادا کی جبکہ انہوں نے اہلیہ اور وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی اور ان کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا۔

وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک کی ترقی، خوشحالی، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے اختتام پر مدینہ منورہ پہنچے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

وزیراعظم عمران خان آج رات ہی امریکا کے 8 روزہ دورے پر نیویارک روانہ ہوں گے جہاں وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اس دوران وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی جبکہ وہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں اور خطاب بھی کریں گے۔