Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی کرکٹرز کو کھانے میں کیا کیا پسند ہے؟

شائع 20 ستمبر 2019 02:57pm

مختلف اقسام کے کھانے بنانے میں ماہرپاکستان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو شیف کاظم حسین گزشتہ تیرہ برس سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور قومی کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف کیلئے ان کے من پسند کھانے تیار کرتے ہیں۔ این سی اے کے ساتھ ساتھ ہوم سیریز کے دوران نجی ہوٹل میں رہائش اختیار کرنے والے قومی کرکٹرز کی اکثریت کاظم حسین کے ہاتھ سے بنے پکوان کی فرمائش کرتی ہے۔

Image result for qazim hussain chef

کاظم حسین کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک کو کھانےمیں پاستا بہت پسند ہے۔ ان کی فرمائش پر انہیں گرین چلی سے بنا پاستا پیش کیا جاتا ہے۔ دراز قد محمد عرفان خوش خوراک ہیں تاہم امام الحق اپنی ڈائیٹ کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ امام دوپہر کےکھانے میں پھل اور دہی پر ہی اکتفاء کرتے ہیں۔

این سی اے میں موجود غیرملکی کوچز کے لیے ان کی فرمائش پر بھی مخصوص کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔ عام طور پر وہ لزانیہ اور پاستا کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔

کاظم حسین کہتےہیں کہ خوراک کی تیاری میں کھلاڑیوں کے لیے پروٹین، کاربوہائیڈریٹس سمیت دیگر ضروری اجزاء کی خاص مقدار کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔

کاظم حسین نے کہا کہ وہ انتخاب عالم، وسیم باری، سرفراز نواز اور راشد لطیف سمیت کئی نامور کرکٹرز کو کھانا کھلا چکا ہیں مگر ان کی خواہش وزیراعظم پاکستان عمران خان کواپنے ہاتھ سے تیارپکوان پیش کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرن ان چیف پی سی بی کو کھانے کھلانے کی خواہش ہمیشہ رہے گی۔