Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کا بڑا فیصلہ، ملزمان کی گرفتاری کے وقت ویڈیو بنائی جائے گی

شائع 20 ستمبر 2019 01:43pm

نیب راولپنڈی نے تمام ملزمان کو گرفتار کرتے وقت ویڈیو بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویڈیو بنانے کا ٹاسک نیب راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کو دے دیا گیا۔

نیب راولپنڈی نے تمام ملزمان کو گرفتار کرتے وقت ویڈیو بنانے کا فیصلہ کر لیا، نیب زرائع کے مطابق ویڈیو بنانے کا مقصد گرفتاری کے وقت ملزم کی عزت نفس مجروح ہونے سے بچانے کا مکمل ریکارڈ رکھنا ہے۔

سیاسی شخصیات کی گرفتاری کے وقت کی ویڈیو پہلی ہی بنائی جاتی ہے۔ ویڈیو بنانے کا ٹاسک نیب راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کو سونپا گیا ہے۔

نیب حوالات میں بھی ملزمان کی نگرانی کے لیے کیمرے نصب ہیں۔ اس کے علاوہ ملزمان سے تفتیش کی بھی مکمل ریکارڈنگ کی جاتی ہے۔