Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

افغانستان: امریکی ڈرون حملہ اور خودکش دھماکا، 30 کسانوں سمیت 50 ہلاک

شائع 19 ستمبر 2019 03:29pm

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور طالبان کے خودکش دھماکے میں تیس کسانوں سمیت پچاس افراد ہلاک ہوگئے۔

 افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں تیس کسان ہلاک ہوگئے۔ یہ کسان کھیتوں میں کام کرنے کے بعد آرام کررہے تھے۔ بدھ کی رات ایک اور حملے میں  چالیس افراد مزید زخمی ہوگئے۔

 افغان حکام نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے ، ۔ملک راحت نامی قبائلی رہنما کاکہنا تھا کہ یہ مزدور باہر آگ جلا کر بیٹھے ہوئے تھے کہ ڈرون نے ان پر حملہ کردیا۔

افغان دفاعی حکام اور امریکی سینئر اہلکار نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی نے کہا کہ ننگاہار میں امریکی فوج نے ڈرون حملہ داعش دہشت گردوں پر کیا تھا۔ تاہم ترجمان کامزید کہنا تھا کہ وہ عام شہریوں کی ہلاکت سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے حقائق کے تعین کیلئے مقامی حکام کے ساتھ مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے تاحال نو نعشیں مل چکی ہیں۔.

 تاہم حیدر خان نامی کھیت کے مالک نے کہا کہ وہاں پر ایک سو پچاس مزدور کام کررہے تھے جن میں کچھ اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ کچھ ہلاک اور کچھ زخمی ہیں ۔

ادھر  افغان صوبے زابل میں طالبان کے  خودکش حملے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے، یہ خودکش حملہ ٹرک کے ذریعے زابل صوبے کے جنوب میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چودہ ہزار امریکی فوجی افغانستان میں تعینات ہیں اور ان کا مقصد افغان فوج کو تربیت فراہم کرنا، اور انسداد دہشت گردی کے آپریشن کرتے ہوئے افغان فوج کو معاونت دینا ہے۔