Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

بھارتی شخص کے سر پر سینگ نکل آیا

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2019 04:03pm

آئے روز دنیا بھر سے عجیب و غریب قسم کی ایسی ایسی بیماریاں سامنے آتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے راہلی گاؤں میں پیش آیا جہاں حیران کن طور پر ایک شخص کے سر پر سینگ نکل آیا۔

اس 74 سالہ شخص کا نام شیام یادو ہے جس کے سر سے نیوروسرجن بھاگ یودے نے اسٹیریلائز ریزر کی مدد سے سینگ کو نکال لیا ہے، کامیاب سرجری کے بعد مریض کو 10 روز کیلئے اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے تاکہ اس کے کچھ ضروری ٹیسٹ کئے جاسکیں اور اس بات کا پتا لگایا جاسکے کہ مستقبل میں انہیں دوبارہ اس بیماری کا خطرہ لاحق تو نہیں ہوگا۔

سینگ سے متعلق متاثرہ شخص شیام یادو نے بتایا تھا کہ پانچ سال قبل ان کا سر کسی چیز سے ٹکرایا تھا جس کے بعد یہ سینگ نما چیز نکلنے لگی،

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں اس چیز کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے کی وجہ سے نظرانداز کیا تاہم جب ایک مرتبہ نائی سے بال کٹوانے بیٹھے تو انہوں نے اس سینگ نما چیز کو نائی سے ہی نکلوا دیا۔

اس سینگ نما چیز کو نائی سے نکلوانے کے بعد دوبارہ نکل آیا اور پہلے سے مزید سخت اور لمبا ہوگیا جس کے باعث انہیں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا پڑا۔

سی ٹی اسکین وغیرہ کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ یہ سینگ نما چیز ایک کیمیکل سے بنتی ہے جسے میڈیکل کی اصطلاح میں 'کیریٹن' کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس بیماری کا نام 'سیبے شیس ہورن' کہتے ہیں جسے 'ڈیول ہورن' بھی جاتا ہے۔

ڈاکٹرز نے مزید بتایا کہ عموماً یہ بیماری بہت ہی کم کسی ہوتی ہے، اور اب تک اس کی کوئی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔

ڈاکٹرز نے شیام کے سر سے سینگ کو نکالا تو سر میں زخم ہوگیا اور جلد پیوندکاری کرنا پڑی تاہم اب یہ بتایا جارہا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔

 

ڈاکٹرز کے مطابق یہ بیماری بہت ہی کم لوگوں کو ہوتی ہے اور بے حد پُر اسرار  ہونے کی وجہ سے اس کیس کو 'انٹرنیشنل جرنل آف سرجری' میں بھیج دیا گیا ہے۔