Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

اداکارہ مہوش حیات کو انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2019 04:08pm

اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم ان دنوں انہیں انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرنے کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور فرینچ میں لکھا کہ 'آپ کی محبت کتنی گہری ہے'۔

مہوش کی اس تصویر کو جہاں اب تک تقریباً 67 ہزار لوگ پسند کرچکے ہیں وہیں ناقدین بھی کمنٹس میں اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Quel profondeur est votre amour?💜 #MehwishHayat #MH #laflamme 🔥

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on

ناقدین کی جانب سے مہوش حیات کے چھوٹے لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'ایک ہمارا وزیراعظم ہے جو ملک ملک جا کر شلوار قمیض پہن کر ملک کی ثقافت دکھا رہا ہے اور ایک لباس آپ نے پہنا ہے، اگر آپ بھی اپنا قومی لباس زیب تن کریں گی تو اس سے یہ پیغام جائے گا کہ پاکستانی کہیں بھی جائیں اپنی ثقافت نہیں بھولتے'۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات دنیا کی 5 متاثر کن مسلم خواتین کی فہرست میں شامل

ایک صارف نے لکھا کہ 'جیسے ہی انہیں شہرت ملی ان کے کپڑے چھوٹے سے چھوٹے ہوتے چلے گئے، کوا چلا ہنس کی چال اور اپنی چال بھی بھول گیا'۔

ایک اور صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'صحیح جارہی ہے، شہرت تو مل رہی ہے مگر کپڑے نہیں پہننے کو مل رہے آپ کو'۔

ایک اور صارف کی جانب سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ 'لمیٹڈ اوور پِک'۔

ایک جانب جہاں سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے تھے وہیں کچھ صارفین نے دیگر مداحوں کی منافقت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آپ ان اسٹارز کو فالو کرتے ہیں اور پھر ان ہی کی ایسی تصاویر پر مفتی بن کر فتوے بھی لگاتے ہیں۔

واضح رہے کہ مہوش حیات کو صدرِ پاکستان کی جانب سے شوبز انڈسٹری کیلئے خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے جبکہ گزشتہ دنوں انہیں مسلم وائبز کی جانب سے 5 بااثر مسلمان خواتین کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔