Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

پاکستان میں رہ کر بھارت کیلئے کام کرنے کا انکشاف

شائع 19 ستمبر 2019 06:54am

کراچی: پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی جوڑی سجل علی اور احد رضا میر خفیہ طور پر بھارتی چینل کیلئے بنائی جانے والی ویب ڈرامہ سیریز "دھوپ کی دیوار" میں کام کررہے ہیں۔ جبکہ اس سیریز کی ہدایتکاری کے فرائض فلم "پرواز ہے جنون" کے ہدایتکار حسیب حسن دے رہے ہیں۔

اس ویب سیریز کو ماہ نومبر میں مکمل کرنے کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے، جس کا اعتراف ہدایتکار حسیب حسن نے بھی کیا ہے۔

اس ویب سیریز میں سجل علی ایک پاکستانی لڑکی اور احد رضا میر بھارتی لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں۔ مذکورہ سیریل کی ریکارڈنگ کو سوشل میڈیا پر ایک بھارتی نے لیک کردیا جس کی بنا پر آج کل سجل علی اور دیگر لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ویب سیریز میں کام کررہے ہیں جو انٹرنیٹ پر ٹیلی کاسٹ ہوگی، ہم فنکارہیں ہمیں اس سے کیا کہ ویب سیریز کسی ملک کا پروڈیوسر بنارہا ہے۔