Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وباء جو 36 گھنٹوں میں دنیا میں پھیلے گی اور 8 کروڑ لوگوں کو ہلاک کردے گی

شائع 19 ستمبر 2019 04:57am

نیویارک:1918 میں فلو جیسی ایک وباء دنیا میں پھیلی تھی جس نے 5 کروڑ انسانی جانیں نگل لی تھیں۔ اب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سابق سربراہ نے اس سے بھی خوفناک وباء پھیلنے کی وارننگ دے دی ہے۔

اس کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہ اس قدر خوفناک ہوگی کہ دنوں میں 8 کروڑ سے زائد لوگوں کو لقمہ اجل بنا ڈالے گی۔ یہ وباء بھی فلو کی طرح ہوگی جو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سابق سربراہ کے مطابق محض 36 گھنٹوں میں پوری دنیا میں پھیل جائے گی۔

 This graphic from a new report shows global examples of emerging and re-emerging diseases

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سابق سربراہ کی قیادت میں "دی گلوبل پری پیریشن مانیٹرنگ بورڈ" کے ماہرین نے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں یہ خوفناک انکشافات کئے گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لگ بھگ ایک صدی قبل اسپینش فلو پینڈیمک نے ایک تہائی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور 5 کروڑ لوگ موت کے گھاٹ اتر گئے تھے۔ اب یہ نئی بیماری اس سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل سکتی ہے اور اس سے زیادہ لوگ اس کے باعث موت کے منہ میں جانے کا امکان ہے۔

 As many as 50 million people died worldwide as a result of the devastating Spanish Flu outbreak in 1918

اس گروپ نے اپنی "اے ورلڈ ایٹ رسک"  (A world at risk)نامی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ یہ خطرہ فرضی نہیں، حقیقی ہے اور دنیا کو اسے انتہائی سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ یہ وباء پھیلی تو کم از کم 8 کروڑ سے زائد لوگ مر جائیں گے اور دنیا کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔

دیگر عالمی طبی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ دی گلوبل پری پیئریشن مانیٹرنگ بورڈ کے ماہرین کی رپورٹ چشم کشا ہے۔ بدقسمتی سے اس رپورٹ پر عالمی رہنماﺅں کا جس طرح کا ردعمل آنا چاہیے تھا وہ نہیں آیا۔ اگر اس خطرے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو دنیا بڑی تباہی سے دوچار ہو جائے گی۔