Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

'آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مانع حمل ادویات کی کیا اہمیت ہے'

شائع 19 ستمبر 2019 04:34am

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی 69 ویں سالگرہ پر کچھ اس انداز میں مبارکباد دی گئی کہ جس نے بھی پڑھا اپنہ ہنسی پر قابو نہ رکھ سکا۔

فواد چوہدری کی جانب سے کئے جانے والے ٹویٹ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا 'آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مانع حمل ادویات کی کیا اہمیت ہے۔'

فواد چوہدری کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی ہنس رہے ہیں تو بھارتی سوشل میڈیا صارفین وفاقی وزیر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

فواد چوہدری کی یہ ٹویٹ اب تک ڈیڑھ ہزار لوگ ری ٹویٹ کرچکے ہیں جبکہ اس کو 7600 سے زائد لوگوں نے لائک اور اس پر 7200 سے زائد لوگوں نے تبصرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 17 ستمبر کو اپنی 69 ویں سالگرہ منائی۔ 1950 میں بھارتی ریاست گجرات میں پیدا ہونے والے نریندر مودی دائیں بازو کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اور بھارت کے 14 ویں وزیر اعظم ہیں۔

وہ 2001 سے 2014 تک گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے اور 2002 میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے باعث "گجرات کا قصاب" کے نام سے مشہور ہوئے۔