Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

ایران پر پابندیوں میں اضافے کا امریکی اعلان

شائع 18 ستمبر 2019 07:06pm

امریکا نے ایران پر پابندیوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا، پہلے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو نے سعودی آئل تنصیبات پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

اب اپنے ٹوئیٹ میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے وزارت خزانہ کو ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اپنے ٹوئیٹ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ ایران نے دنیا کی توانائی کی رسد پر غیر مثالی حملہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ یہ حملہ  حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر ہونے والے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے تاہم ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو یہ حملہ وارننگ کے طور پر دیکھنا چاہیئے ، انہوں نے سعودی عرب پر یمن میں جنگ بندی پر بھی زور دیا۔

اس سے پہلے سعودی وزارت دفاع نے آئل تنصیبات پر حملوں کے پس پردہ ایران کو ملوث قرار دیا ہے ۔ سعودی ترجمان نے پریس بریفنگ میں حملوں میں استعمال ہونے والے ڈرونز اور کروز میزائل کا ملبہ بھی پیش کیا تھا۔