ایران پر پابندیوں میں اضافے کا امریکی اعلان
امریکا نے ایران پر پابندیوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا، پہلے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو نے سعودی آئل تنصیبات پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
I have just instructed the Secretary of the Treasury to substantially increase Sanctions on the country of Iran!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) 18. syyskuuta 2019
اب اپنے ٹوئیٹ میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے وزارت خزانہ کو ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اپنے ٹوئیٹ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ ایران نے دنیا کی توانائی کی رسد پر غیر مثالی حملہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ یہ حملہ حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران نے سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر ہونے والے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے تاہم ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو یہ حملہ وارننگ کے طور پر دیکھنا چاہیئے ، انہوں نے سعودی عرب پر یمن میں جنگ بندی پر بھی زور دیا۔
اس سے پہلے سعودی وزارت دفاع نے آئل تنصیبات پر حملوں کے پس پردہ ایران کو ملوث قرار دیا ہے ۔ سعودی ترجمان نے پریس بریفنگ میں حملوں میں استعمال ہونے والے ڈرونز اور کروز میزائل کا ملبہ بھی پیش کیا تھا۔
Comments are closed on this story.