Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

کلبھوشن کے بدلے کرنل (ر) حبیب کی رہائی کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2019 06:00pm

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب ظاہر کی بھارت میں قید ہونے کی افواہوں اور انڈین قید میں ہونے کی خبریں دیکھی ہیں، حکومت لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب ظاہر کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی، جب تک حبیب ظاہر گھر نہیں آ جاتے، اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے  جاری ایک  بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کرنل (ر) حبیب ظاہر کے کمانڈر کلبھوشن سے تبادلے کی افواہیں پھیلا رہا ہے، کرنل (ر) حبیب ظاہر 2017ء میں روزگار کیلئے نیپال گئے اور لاپتہ ہو گئے، لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب ظاہر کو انٹرویو کیلئے نیپال بلایا گیا، وہ بھارتی سرحد سے 5 کلومیٹر دور لاپتہ ہو گئے۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ  انہیں بھارتی شہری ہوائی اڈے سے لے کر گئے، ایک بھارتی نے ہی ہوٹل بکنگ کرائی، بھارت سے بارہا حبیب ظاہر کو ڈھونڈنے کی درخواست کی، جواب نہیں ملا، لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب ظاہر کا خاندان شدید کرب میں ہے، خاندان نے اقوام متحدہ جنیوا دفتر سے بھی رابطہ کیا۔

 دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ کرنل (ر) حبیب ظاہر کی گمشدگی میں دشمن خفیہ ایجنسیاں ملوث ہو سکتی ہیں ۔