Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

آئی ایس پی آر :ترک صحافیوں کا مظفرآباد اور چکوٹھی کا دورہ

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2019 06:11pm

ترک صحافیوں کے وفد نے مظفرآباد اورچکوٹھی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے بھارتی اشتعال انگیزی سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ترک صحافیوں کے وفد کو بھارتی فورسز کی جانب سے ایل اوسی پر شہری آبادیوں کو بلا اشتعال نشانہ بنانے پر بریفنگ دی گئی۔

وفد نے حالیہ بھارتی فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی ملاقات کی،  بعدازاں وفد نے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کا دورہ کیا اور مقامی صحافیوں سے بات چیت کی ۔