Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کیلئے شپنگ پالیسی تیار کرلی،وفاقی وزیرعلی زیدی

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2019 06:18pm
کاروبار

حکومت نے ملک کیلئے شپنگ پالیسی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرزعلی زیدی نے مشیر تجارت عبدارزاق داؤد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ لگا کر شپنگ پالیسی تیار کی ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں شپنگ سیکٹر کو کبھی توجہ نہیں مل سکی،پرائیویٹ سیکٹر کو شپنگ کمپنیاں کھولنے کی دعوت دے رہے ہیں،2030 تک جہاز رجسٹرڈ کرنے والوں سے سیلز ٹیکس ،کسٹم ڈیوٹی نہیں لیں گے۔

 مشیر تجارت عبدارزاق داؤد نے کہا کہ بنگلا دیش کے پاس 250 بحری جہاز ہیں اور ہمارے پاس صرف 11 ہیں،شپنگ واحد انڈسٹری ہے جس پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔