Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پاکستان کا مودی کو فضائی راستہ دینے سے انکار

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2019 07:23am

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فضائی راستہ نہ دینے کا اعلان کردیا۔

سفارتی زرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جہاز  کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکا کیلئے اڑان بھرنی تھی ۔ تاہم ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں اس حوالے سے تصدیق کی ہے اور کہا کہ  مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور اس حوالےسے بھارتی سفارتخانے کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت نے نریندر مودی کے جرمنی جانے کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی  کے لیے 20ستمبر ک روانگی  اور 28 ستمبر کو واپسی کیلئے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت مانگی گئی تھی، تاہم حکومت نے بھارتی سرکار کے رویئے اور ظلم و بربریت کو  دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 اس سے قبل   بھارتی صدر رام ناتھ کووند  نے بھی یورپ کے دورے کیلئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت مانگی تھی  تاہم پاکستان نے انکار کردیا تھا۔

بھارتی حکومت نے اپنے وزیراعظم نریندر مودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کیلئے باقاعدہ طور پر درخواست دی تھی۔ پہلے فیصلہ کیا گیا تھا کہ اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا۔

تاہم اب پاکستان نے مودی سرکار کو فضائی حدود کی استعمال کی اجازت دینے سے انکار کردیاہے۔