طالبات کے عبایا کا معاملہ، مفتی تقی عثمانی کا وزیراعظم سے نوٹس کا مطالبہ
ملک کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے خیبر پختونخوا میں عبایا کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
مفتی تقی عثمانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہری پور اور پشاور میں طالبات کو عبایہ پہننے کی تاکید قرآن کریم کے عین مطابق تھی اور مبارکباد کی مستحق لیکن افسوس کہ KPK کی حکومت نے فوراً اس نوٹیفیکیشن کو منسوخ کردیا، حالانکہ اس وقت خاتون اوّل بھی پردہ نشین ہیں اور انکے شوہر ریاست مدینہ کے داعی کیا وہ اس حرکت کا نوٹس نہیں لینگے'۔
ہری پور اور پشاور میں طالبات کو عبایہ پہننے کی تاکید قرآن کریم کے عین مطابق تھی اور مبارکباد کی مستحق لیکن افسوس کہ KPK کی حکومت نے فوراُ اس نوٹیفیکیشن کو منسوخ کردیا حالانکہ اس وقت خاتون اوّل بھی پردہ نشین ہیں اور انکے شوہر ریاست مدینہ کے داعی کیا وہ اس حرکت کا نوٹس نہیں لینگے
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) September 17, 2019
واضح رہے کہ پیر کو محکمہ تعلیم ہری پور اور پشاور نے تمام سرکاری اسکولوں کی طالبات کیلئے عبایا اوڑھ کر آنے کو لازمی قرار دیا تھا اور اس پر عمل درآمد کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔ تاہم اس نوٹیفکیشن کو واپس لے لیا گیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور اور ہری پور کے سرکاری اسکولوں میں عبایا لازمی قرار
اس حوالے سے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لئے عبایا لازمی قرار نہیں دیا گیا۔ صرف ایک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں برقع لازمی قرار دینے کا نوٹیفیکیشن واپس
انہوں نے مزید کہا تھا کہ عبایا پہننا کوئی بری چیز نہیں، لیکن زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا، بچیوں کو عبایا پہننے یا نہ پہننے کا اختیار دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.