Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کھلاڑیوں اور شوبز اسٹارز کیجانب سے محمد وسیم کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

شائع 18 ستمبر 2019 12:09pm

کھلاڑیوں اور شوبز اسٹارز کی جانب سے پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی محمد وسیم سے ملاقات، انہیں ہیرو قرار دے دیا۔

اس کے علاوہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی ٹوئٹ پر مبارکباد دی۔

دبئی میں فلپائنی باکسر کو شکست دینے کے بعد وطن واپسی پر کسی نے محمد وسیم کا استقبال نہیں کیا لیکن سابق کپتان وسیم اکرم کی ٹوئٹر پر معذرت کے بعد کھیل اور شوبز شخصیات کی جانب سے وسیم کی پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے، سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اسلام آباد میں وسیم سے ملاقات کی اور انہیں جیت پر مبارکباد دی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو بھی وسیم کا خیال آگیا، ٹوئٹ میں فائٹ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا جلد ان سے پاکستان میں ملاقات ہوگی۔

اس کے علاوہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں اپنے باکسنگ اسٹار پر فخر ہے۔