Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گانے کی دھن چرانی ہے تو پوچھ تو لیا کرو، فرحان سعید کا بھارتی گلوکار سے شکوہ

شائع 16 ستمبر 2019 05:03pm

farhansalim

بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ نے پاکستان کے نامور گلوکار فرحان سعید کا گانا 'روئیاں' چوری کرلیا۔

فرحان سعید نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے ابھی بھارتی گلوکار سلیم مرچنٹ کا گانا 'ہیریا' سنا ہے جو میرے گانے 'روئیاں' سے کاپی کیا گیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ 'مجھے حیرت ہے دوسروں کا کام چوری کر کے خود کو فنکار کہلانے کی ہمت ان میں کہاں سے آتی ہے، گانا اگر لینا ہی ہے تو ایک مرتبہ پوچھ لو، اور اگر پوچھنا نہیں ہے تو کم از کم اچھا کرو'۔
فرحان سعید کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے سلیم مرچنٹ نے لکھا کہ 'فرحان ابھی آپ کا گانا سنا اور یہ محض اتفاق کی بات ہے، اس سے پہلے آپ کا گانا کبھی نہیں سنا تھا'۔
Farhan I just heard your song. It’s a mere coincidence that the chorus of Haareya is like your song. To be honest I’ve never heard it before. It happens many a times when notes have a natural progression from each other. @Sulaiman & I have a track record of never plagiarising.

ٹویٹ میں سلیم نے مزید لکھا کہ میں نے اور میرے بھائی سلیمان نے کبھی کوئی گانا چوری نہیں کیا۔

اس ٹویٹ کے جواب میں فرحان سعید نے طنزاً لکھا کہ 'ایک اور اتفاق کی بات یہ ہے کہ دونوں گانوں کے لیرکس بھی بلکل ایک جیسے ہیں'۔

فرحان سعید نے انہیں طنزاً گُڈلک بھی کہا۔