مگر مچھ اور اژدھے پالنے کے الزامات، رابی پیرزادہ عدالت طلب
لاہور کی مقامی عدالت نے مگر مچھ اور اژدھے پالنے کے الزامات پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کو 27ستمبر کو طلب کرلیا۔
لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے محکمہ وائلد لائف کی جانب سے جمع کرائے گئےچالان پر سماعت کی، جس میں کہا گیا کہ ملزمہ نے غیر قانونی طور پر اژدھے اور مگر مچھ پال رکھے ہیں جو کہ غیر قانونی اور خطرناک ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت سے استدعا کی کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کے گھر کا سرچ وارنٹ بھی جاری کیا جائے۔
جوڈیشل مجسریٹ نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کو سمن جاری کرتے ہوئے 27 ستمبر طلب کرلیا۔
تین روز قبل محکمہ وائلد لائف کی گلوکارہ رابی پیر زادہ کے خلاف کارروائی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو اور نجی نیوز چینل پر نشر کی جانیوالی خبر کا نوٹس لیکر کی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.