Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی آئل تنصیبات پر حملے کی ایرانی تردید، ٹرمپ نے سوالات اٹھادیئے

شائع 16 ستمبر 2019 03:50pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے سعودی آئل تنصیبات پر حملے میں ملوث نہ ہونے کے دعوے پر سوالات اٹھادیئے۔ ایران نے تردید کی تھی کہ وہ سعودی آئل تنصیبات پر حملے میں ملوث ہے ، تاہم حوثی باغیوں نے ان حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔

ان سعودی تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں مبینہ طور پر دنیا بھر میں پانچ فیصد آئل سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی تردید پر سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ پہلے ایران نے امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ اس ڈرون نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی ۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ ڈرون ایرانی فضائی حدود کے نزدیک بھی نہیں تھا۔ انہوں نے ایرانی دعوے کو ایک بڑا جھوٹ قرار دیا ۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب ایران کہہ رہا ہے اسکا آئل تنصیبات پر حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، تاہم اب ہم ایران کو دیکھ لیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی آئل تنصیبات پر حملے کےبعد مشرق وسطی میں تناو میں اضافہ ہوگیا ہے اور اسکے نتیجے میں تیل کی پیداوار میں پانچ اعشاریہ سات ملین بیرل میں کمی واقع ہوئی ہے۔